صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستان میں زیادہ سے زیادہ جنگلات اگانے کیلئے اپنی کاوشوں میں مزید تیزی لانا ہوگی۔۔ قومی شجر کاری مہم میں ہر شہری بڑھ چڑھ کر حصہ لے، درخت لگائے اور انکی دیکھ بھال کرے۔۔ ۔۔قومی مون سون شجرکاری مہم کے آغاز پر اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ رہائشی علاقوں ، بازاروں ، سڑکوں اور صنعتی علاقوں کے نزدیک زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں۔
درخت لگانے سے قدرتی حیات کے تحفظ، ملکی نباتات و حیوانات محفوظ بنانے میں مدد ملے گی ۔۔ صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا آٹھواں ملک ہے۔
موسمیاتی تبدیلی اور عالمی درجہ حرارت میں اضافہ گلیشیر پگھلنے اور سیلاب کا سبب بن رہا ہے۔ اس سال بھی پاکستان کو سیلابی صورتحال اور بارشوں کی وجہ سے تباہی کا سامنا ہے۔ جنگلات میں اضافے سے سیلاب کے خلاف مؤثر بچاؤ میسر آئے گا۔۔پاکستان میں دس ارب ٹری سونامی منصوبے پر خوشی کا ظہار کرتے کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ ایوانِ صدر کے احاطے میں گزشتہ سال شجرکاری مہم کے تحت 10 ہزار پودے لگائے گئے ۔۔اس سال بھی مزید پودے لگائے جارہے ہیں ۔گرین پریذیڈنسی منصوبے کے تحت 1.5 ایکٹر رقبے پر میاواکی جنگل بھی لگایاگیا۔۔ انھوں نے کہا کہ جنگلات میں اضافے سے پائیدار ترقی کے فروغ ، ملک کو ماحول دوست بنانے اور آئندہ نسلوں کا مستقبل محفوظ بنانے میں بھی مدد ملے گی ۔
style=”display:none;”>