توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر ریفرنس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی ہو گئی ہے۔۔ ۔ چیف الیکشن کمیشن کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔۔تحریک انصاف کی جانب سے معاون وکیل پیش ہوئے اور عدالت سے وقت مانگ لیا ۔۔ جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگلی سماعت پر ایسا نہ ہو ۔۔۔
پی ڈی ایم کی جانب سے یہ ریفرنس مسلم لیگ ن کے رہنماء محسن شاہنواز رانجھا نے دائر کر رکھا ہے۔۔۔ ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے لیے گئے تحائف کو چھپایا۔ عمران خان نے توشہ خانہ سے لی گئی قیمتی گھڑیاں کروڑوں روپو ں میں بیچ دیں اور یہ آمدن الیکشن کمیشن میں داخل کرائے گئے اثاثوں میں ظاہر نہیں کی اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ بعد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے محسن شاہنواز رانجھا نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ کے تحائف بیچے جس سے دنیا میں پاکستان کی رسوائی ہوئی،عمران خان دوسروں کو انصاف کا درس دیتے ہیں توشہ خانہ کیس میں خود پیش ہوں اب آپ رسید یں دیں گے،