وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پاکستان میں مسلم لیگ ن کی حکومت نے بجلی کی پیداوار دوگنا کی۔ اسلام آباد میں بزنس لیڈرسمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتوں نے بیرونی قرض لیا لیکن اسے پیداواری مقصد کیلئے استعمال نہیں کیا۔۔ پچھلے سال 5 ہزار 200 ارب کا خسارہ تھا ،ہماری کوشش ہے کہ خسارے کو 4ہزار ارب تک لایاجائے، مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ملک کی معیشت بہتر بنانے کیلئے چاررہنما اصول اپنانا ہوں گے۔
وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے بزنس لیڈرسمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی اور موسمیاتی تبدیلی تیزی سے رونما ہورہی ہے، گلوبل وارمنگ ایک حقیقت ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سےنمٹنے کے لئے بھرپورکوشش کررہا ہے۔
style=”display:none;”>