وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر جولین ہارنیس نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات میں اقوام متحدہ کے پاکستان کے ساتھ کام اور تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی تعاون کے فریم ورک، سیلاب زدگان کی امداد ، تحفظ خوراک اور ماحولیاتی نظام کی بحالی شامل ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کے منشور کے مقاصد اور اصولوں کے لیے پختہ عزم رکھتا ہے۔ وزیراعظم نے ملک میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی تباہی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں لوگوں کو انسانی بنیادوں پر ریلیف کی فراہمی ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
اقوام متحدہ کے ریزیڈنٹ کوآرڈینیٹر ہارنیس نے وزیراعظم کو پاکستان میں اقوام متحدہ کی جاری سرگرمیوں بشمول پائیدار ترقی، انسانی امداد، ماحولیاتی تحفظ، خوراک کی حفاظت اور موسمیاتی تبدیلی کے شعبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کووڈ سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے لئے پاکستان کی جاری کوششوں میں اقوام متحدہ کی طرف سے مسلسل حمایت کا اعادہ کیا۔
style=”display:none;”>