پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان سٹاف سطح کے معاہدے کی تمام رکاوٹیں دور ہوگئیں۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے معاہدے پر اظہار آمادگی کا خط آئی ایم ایف کو بھجوا دیا ہے۔
آئی ایم ایف پاکستان کی طرف سے فراہم کردہ ڈیٹا کا جائزہ لے گا۔ آئی ایم ایف لیٹر کا جائزہ لینے کے بعد آج ہی پاکستان کو معاہدے کا حتمی مسودہ واپس بھجوائے گا۔
آئی ایم ایف جائزے کے بعد قائم مقام گورنرسٹیٹ بینک اور وزیر خزانہ حتمی مسودے پر دستخط کریں گے جبکہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس 29 اگست کو منعقد ہونے کا امکان ہے۔
style=”display:none;”>