ملتان سکھر موٹر وے ایم 5 پر تیز رفتار مسافر بس آئل ٹینکر سے ٹکرانے کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔تصادم کے باعث آئل ٹینکر میں آگ بھڑک اٹھی اور بس کو لپیٹ میں لے لیا۔
آئل ٹینکر کا ڈرائیور اور ہیلپر بھی جاں بحق۔ لاہور سے کراچی جانے والی بس میں سٹاف سمیت 26 افراد سوار تھے۔
لاشیں جھلسنے کے باعث ناقابل شناخت ہیں جبکہ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ صدر عارف علوی، وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلٰی پنجاب چودھری پرویز الہئ نے اس المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
style=”display:none;”>