وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ پنجاب حکومت ملک میں بدامنی پیدا کر رہی ہے، ہم نہیں چاہتے کہ انتہائی قدم اٹھائیں، پرویز الہٰی کو پتا ہوگا کہ وفاق اور صوبائی حکومت کی حدود کیا ہوتی ہے۔
ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران نیازی بوکھلا گئے ہیں، ثبوت سامنے آئیں گے تو عوام کو پتا چلے گا کہ عمران خان کیسے فارن فنڈنگ لے کر انتشار پھیلاتے رہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان امریکا کو صبح گالی دیتے ہیں، شام کو گلدستہ بھیجتے ہیں، سیاسی میدان سجے گا تو عمران خان کو 4 سالوں کا حساب دینا ہوگا، عمران خان پاکستان کو حقیقی غلامی میں پھینک کر چلے گئے تھے۔
style=”display:none;”>