اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ کی 14 دن کی حفاظتی ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے۔ درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامر فاروق نے کی۔عطا تارڑ کے وکیل نے درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے گرفتاری کے لیے رہائش پر چھاپہ مارا، پنجاب پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے ان کا موکل متعلقہ عدالت میں پیش ہونا چاہتا ہے لہذا حفاظتی ضمانت دی جائے۔ عطاء تارڑ نے تھانہ قلعہ گجر سنگھ میں درج مقدمہ میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے۔
style=”display:none;”>