وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ میں حائل تمام تر رکاوٹوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔ ملک میں سرمایہ کاری پر اعلی سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے بیرونی سرمایہ کار کمپنیوں بالخصوص گوادر فری زون میں سرمایہ کاری کرنے والی کمپنیوں کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹی قائم کی۔ کمیٹی دس دن کے اندر وزیرِ اعظم کو تفصیلی رپورٹ اور سفارشات مرتب کرکے پیش کرے گی۔
وزیراعظم نے کہاکہ چینی سرمایہ کار کمپنیوں کو ترجیحی بنیادوں پر سہولت فراہم کی جائے۔ چینی ورکرز کے ویزا کے حصول میں تمام رکاوٹوں کی فوری حل کیا جائے۔ ویزا میں سی پیک اور دوسری کمپنیوں کے ورکرز کی تفریق ختم کرکے ویزا کے طریقہ کار کو سہل اور تیز کیا جائے۔
اجلاس میں وزیرِ اعظم کو توانائی، انفرا اسٹرکچر، ریلوے، پورٹ انفراسٹرکچر اور دیگر منصوبوں میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کے بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں فوری طور پر 1 سے 2 ارب ڈالر کی کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔
اسکے علاوہ ان منصوبوں سے نہ صرف 45 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا ہونگے بلکہ پاکستان کی کاروبارکےلئے آسانی پیداکرنے کے انڈیکس میں بہتری آئے گی۔وزیرِ اعظم نےفوری طور پر ان منصوبوں میں سرمایہ کاری بورڈ، وزارتِ منصوبہ بندی اور وزارتِ خزانہ کو باہمی تعاون سے ایک جامع پلان مرتب کرنے کی ہدایات جاری کیں ۔
style=”display:none;”>