افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے عرصے میں عبوری حکومت نے سفارتی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اس عرصے میں ہمسایہ ممالک کیساتھ تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ہمسایہ ممالک کیساتھ تجارت کو فروغ ملاہے۔شہریوں کی آمدورفت میں آسانی کے لئے بھی اقدامات اٹھائے گئے ہیں جبکہ کابل میں مختلف ممالک اپنے سفارتخانے کھول چکے ہیں۔
مولوی امیر خان متقی کا کہنا ہے کہ افغان عبوری حکومت نے عالمی کانفرنسز میں شرکت کی اور عالمی برادری کو افغان عوام کے مسائل سے آگاہ کیا ہے ۔افغان عبوری وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ حکومت کی کوششوں سے عالمی برادری کی جانب سے افغانستان کو امداد کی فراہمی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
style=”display:none;”>