مصر میں گیزہ شہر کے ایک گرجا گھر میں آتش زدگی کے بعد بھگدڑمچنے سے کم ازکم 41 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں زیادہ تربچے شامل ہیں واقعے میں 45 افراد زخمی بھی ہوئے۔
زخمیوں میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔سیکورٹی ذرائع کے مطابق گرجا گھر میں تقریبا پانچ ہزار افراد جمع تھے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگ گئی ۔آگ سے چرچ کا داخلی راستہ بند ہوگیا جس کے نتیجے میں بھگدڑ مچی۔
دھواں پھیلنے سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری ہوئی اور کئی افراد نے بالائی منزل سے چھلانگ لگا دی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایک ٹویٹ میں مصر میں ہونے والے اس المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
style=”display:none;”>