وزیراعظم شہبازشریف 14 اگست کو جدید ٹیکنالوجی سے ریکارڈ کئے گئے قومی ترانے کے اجرا کا افتتاح کریں گے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے بعد وزیراعظم شہبازشریف دوسرے وزیراعظم ہیں جنہیں یہ منفرد اعزاز حاصل ہوا ہے۔ 68 سال بعد قومی ترانے کو دوبارہ ریکارڈ کیاگیا، 155 گلوکاروں، 48 موسیقاروں اور 6 بینڈ ماسٹرز نے اس میں شرکت کی۔ وزارت اطلاعات ونشریات سمیت مختلف محکموں اور آئی ایس پی آر کے اشتراک عمل سے منصوبہ مکمل کیاگیا ۔تینوں مسلح افواج کے براس بینڈز (سازینہ) نے بھی اس قومی کوشش میں حصہ لیا۔
style=”display:none;”>