پاکستان کے نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ 10 بلند ترین چوٹیاں سر کرنیوالے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے ہیں۔
20 سالہ کوہ پیما نے 8 ہزار 80 میٹر بلند گشربرم ون چوٹی سر کرلی جس کے بعد وہ 10 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے۔ شہروزصبح پر سمٹ پر پہنچے۔ شہروز نے برطانوی کو ہ پیما ایڈریانا بروانلی کا ریکارڈ 12روز میں توڑ دیا، ایڈریانا نے 30 جولائی کو 10 بلند ترین چوٹیاں 21 سال کی عمر میں سر کی تھیں۔ شہروز کاشف 8 ہزار میٹر سے بلند 10 چوٹیاں سر کرنیوالے صرف دوسرے پاکستانی ہیں۔
تمام 14 چوٹیاں سر کرنے پر نظریں جمائےشہروز اس سال شیشاپنگما، چوایو اور داولاگیری بھی سر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جبکہ اگلے سال مارچ میں اناپورنا سر کر کے ریکارڈ مکمل کریں گے۔ شہروز نے 2019 میں براڈ پیک ،2021 میں ایوریسٹ، کے ٹو اور مناسلو کی چوٹیاں سر کی تھیں۔ اس سال شہروز، کنچن جنگا ، لوٹسے، مکالو، نانگا پربت اور گیشربرم ٹو بھی سر کر چکے ہیں۔ امتیاز سدپارا اور ساجد علی سدپارا نے بھی جی ون سر کی۔
style=”display:none;”>