جانوروں سے پھیلنے والے لانگیہ”نامی وائرس سےچین میں متعدد افراد متاثر ہوئے ہیں۔
چینی سائنسدانوں کے مطابق یہ موذی وائرس جانوروں سے انسانوں میں پھیلتا ہے۔ چین میں وائرس سے اب تک پینتیس افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ تاہم وائرس سے کسی کی موت واقع نہیں ہوئی۔وائرس کی علامات میں بخار، تھکاوٹ، کھانسی، بھوک کی کمی اورجسمانی درد شامل ہے۔ یہ وائرس خون کے سفید خلیوں اور نظام جگر کی خرابی کا سبب بن سکتا ہے۔ لانگیہ نامی وائرس چوہوں سے پھیلتاہے تاہم کتوں اور بکریوں سے بھی وائرس کے پھیلنے کے شواہد ملے ہیں۔ سائنسدانوں نے پہلی دفعہ اس وائرس کا 2018 میں پتہ لگایا تھا۔
style=”display:none;”>