ملک کے مختلف حصوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔۔کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔۔حیدرآباد ،بدین ،ٹنڈوالہیار اور میرپورخاص میں بھی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے ۔۔خیبرپختونخوا، کشمیر، پنجاب ، شمال مشرقی اورجنوبی بلوچستان اور گلگت بلتستان میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔
مقبوضہ کشمیر کے پہاڑی سلسلوں میں طوفانی بارشوں کے باعث ظفروال کے مقام پر نالہ ڈیک میں سیلابی صورت حال سے کئی دیہات متاثر ہوئے۔ محکمہ انہار کے مطابق نالہ ڈیک میں31 ہزار کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا یہ سلسلہ آج رات تک جاری رہے گا۔
style=”display:none;”>