پاکستان میں آج اقلیتوں کا دن منایا جارہا ہے۔یہ دن منانے کا مقصد پاکستان کے قیام میں اقلیتوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا ہے ۔حکومت پاکستان نے 2009 میں 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن قرار دیا تھا۔
یہ دن قائد اعظم کی اس تاریخ ساز تقریر کی یاد اور ان کے افکار کی روشنی میں منایا جاتا ہے، جس میں قائد اعظم نے اقلیتوں کے لئے مکمل مذہبی آزادی کا اعلان کیا تھا۔ حکومت پاکستان قائد اعظم کے اقلیتوں کے بارے میں ویژن کی پیروی کرتے ہوئے اس دن ایک روشن، ترقی پسند پاکستان کا تشخص اجاگر کرنے کے عزم کا اظہارکرتی ہے جہاں بسنے والی تمام اقلیتوں کو اپنے عقائد کے مطابق زندگی بسر کرنے کی مکمل آزادی حاصل ہے ۔
style=”display:none;”>