سابق صدر ڈانلڈ ٹرمپ نے اپنے خاندان کے کاروباری طرز عمل پر سول تفتیش کے سلسلے میں ریاست نیویارک کے اٹارنی جنرل کے سامنے پیش ہو کر سوالات کے جواب دینے سے انکار کر دیا۔
ایسا انہوں نے امریکہ کی پانچویں آئینی ترمیم میں دیے گئے تحفظ کا استعمال کرتے ہوئے کیا۔اٹارنی جنرل کی جانب سے شروع کی گئی تفتیش کا مقصد یہ جاننا ہے کہ ٹرمپ آرگنائزیشن نے بہتر شرائط پر قرضے حاصل کرنے کے لیے کیا اپنی ملکیت کی قیمتیں بڑھا چڑھا کر بیان کی ہیں۔
ان تحقیقات سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اگلا صدارتی انتخا ب خطرےمیں پڑ گیا ہے۔
style=”display:none;”>