تحریک انصاف کے گرفتار رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ ایسا کچھ نہیں کیا جس سے شرمندگی ہو۔
اسلام آباد کچہری میں پیشی کے موقع پر باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل کا کہنا تھا میرا بیان ایک محب وطن شہری کا بیان ہے، فوج سے پیار کرنے والا بیان ہے، کسی کو اکسانے کی کوشش نہیں کی۔
شہباز گل کا کہنا تھا میرے بیان میں کچھ ایسا نہیں جس سے شرمندگی ہو، بیوروکریسی کے افسران جو غلط بات کر رہے ان کے بارے میں بات کی تھی۔
style=”display:none;”>