پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر شہباز گِل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ڈیوٹی مجسٹریٹ عمر شبیر کیس کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہباز گِل کے چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی جبکہ شہباز گل کے وکیل فیصل چودھری نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی۔
عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور اسلام آباد پولیس کی اضافی نفری تعینات ہے جبکہ پولیس نے صحافیوں کو کوریج سے روک دیا۔
بعد ازاں عدالت نے پولیس اور شہباز گل کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے دو روز پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
شہباز گل پر تھانہ کوہسار میں اداروں کے خلاف غداری سمیت سنگین نوعیت کے 10 مقدمات درج ہیں۔
style=”display:none;”>