صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے شمالی وزیرستان میں ایک خود کش حملہ کے نتیجہ میں پاک فوج کے چار بہادر جوانوں کی شہادت پر دلی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
ایوان صدر سے جاری ایک بیان میں صدر پاکستان نے شمالی وزیرستان میں پاک فوج کے قافلے پر کئے جانے والے اس بزدلانہ خودکش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ‘ایسے بزدلانہ حملے ملک کو دہشت گردی کی لعنت اور اس کے تمام مظاہر سے نجات دلانے کے ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔’
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے محرم الحرام کے مقدس مہینے میں مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔
اپنے پیغام میں صدر پاکستان نے شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ بھی دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
style=”display:none;”>