عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ آسمانی طاقت اوراس ملک کے عوام ہیں۔
ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ زمینی طاقتیں 15 حکمران پارٹیوں کے ساتھ ہیں۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ یہاں تک کہ قرضے کے لیے بھی آرمی چیف کو ہی فون کرنے پڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے مفروضوں کے پیچھے شریفوں اور زرداری کی شکل نظر آتی ہے۔
انھوں نے خبردار کیا کہ ملک ڈیفالٹ کی طرف جارہا ہے، زرِمبادلہ کے ذخائر، تیزی سے کم ہورہے ہیں۔ انھوں نے لوگوں سے کہا کہ اس حکومت نے اب تک جتنی بھی قانون سازی کی ہے، ان سب کا تعلق صرف ان سیاست دانوں کی اپنی ذات اور اپنے ذاتی مفاد سے ہے۔
شیخ رشید نے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ سیلاب سے متعلق ساری سرگرمی صرف تصویر اتروانے کے لئےہے ۔
style=”display:none;”>