الیکشن کمیشن کی ووٹرز لسٹوں سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ایک تصدیقی عمل مکمل کیا تو، اس سے قبل مردہ قرار دئیے گئے 1لاکھ 15ہزار100 ووٹرز کو دوبارہ زندہ قرار دے دیا گیا۔
ان ووٹرز کو، کمیشن کے بقول، ٹائیپنگ کی غلطی کی وجہ سے مردہ افراد کی لسٹ میں شامل کر دیا گیا تھا – سرکاری دستاویز کے مطابق پہلی تصدیقی مہم میں کل 32لاکھ 8895ووٹرز کو مردہ قرار دیا گیا تھا۔ تاہم دوبارہ تصدیقی مہم کے نتیجے میں صرف 30 لاکھ 93 ہزار877 ووٹرز کی ہی ‘مردہ’ ہونے کی تصدیق ہوپائی۔
جانچ پڑتال سے پتہ چلا کہ فیلڈ دفاتر میں ‘ٹائیپنگ کی غلطی’ سے 1 لاکھ 15 ہزار ووٹرز کو مردہ افراد کی لسٹ میں شامل کر دیا گیا تھا۔ تصدیق کے بعد انھیں دوبارہ انتخابی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام فیلڈ دفاتر کو ہدائت کی ہے کہ مکمل چیکنگ کے بعد 25اگست کو ووٹر لسٹ کی اشاعت یقینی بنائیں۔
style=”display:none;”>