ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہےکہ انہوں نے روسی صدر ولادیمیر کے ہمراہ روبل کے ساتھ تجارت پر اتفاق کیا ہے۔ گزشتہ روز روسی شہر سوچی میں صدر پوتن سے ملاقات کے بعد صدر ایردوان نے وطن واپسی پر طیارے میں موجود صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے اپنے جائزے پیش کیے۔ ایردوان نے کہا کہ انہوں نے پوتن کو ترکی میں اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ترکی اور روس کے تعلقات، ہمیشہ بات چیت اور تعاون کے ذریعے درپیش چیلنجوں پر قابو پانے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے دو طرفہ ملاقات کے دوران تجارتی اور اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے کے بارے میں خیالات کا تبادلہ کیا۔ ترک صدر نے کہا، “ہم نے صدر پوتن کے ساتھ روبل کے ساتھ تجارت پر اتفاق کیا ہے۔ روس کے پانچ بینک اس چیز پر کام کر رہے ہیں، یہ چیز روس سے آنے والے سیاحوں کو کافی آسانیاں پہنچائے گا۔
style=”display:none;”>