وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کرا چی میں چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ملکی معیشت کی بہتری کے لئے تین ماہ تک پرتعیش اشیاء کی درآمد پر پابندی رہے گی۔ ملک میں درآمدات میں کمی کی وجہ سے ڈالر کی قدر بھی کم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ایل این جی خریدنے کے معاہدے نہیں کیے۔۔ایل این جی کے بروقت معاہدے نہ ہونے سے فرنس آئل سے بجلی پیدا کی جا رہی ہے ۔فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنے سے بجلی مہنگی ہوئی ہے۔۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ تین ماہ بعدبجلی کی قیمت کم ہونا شروع ہو جائے گی
اس موقع پر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کی جانب سے وزیراعظم فلڈریلف فنڈ میں پچاس لاکھ روپے جمع کرانے کا اعلان بھی کیا گیا
style=”display:none;”>