احتساب عدالت نے پیرا گون ہائوسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کر کے مزید گواہان کو طلب کر لیا۔احتساب عدالت کے جج قمر الزمان نے ریفرنس پر سماعت کی۔
خواجہ سعد رفیق کے وکلاء کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست پیش کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لی جبکہ خواجہ سلمان رفیق نے عدالت میں پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ دوران سماعت ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد عدالت نے سماعت 12 ستمبر تک ملتوی کردی۔
style=”display:none;”>