مسلم لیگ (ن) نے دو روز میں ڈالر کی قیمت میں 18 روپے کمی پر وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔رکن اسمبلی سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ دو روز میں ڈالر کی قیمت میں 18 روپے کمی ملکی معیشت کے لئے خوش آئند ہے۔
حکومت کی بہتر معاشی حکمت عملی کے بدولت معیشت میں استحکام آرہا ہے،سٹاک مارکیٹ بھی دوبارہ بہتری کی جانب گامزن ہے،ڈالر کی قیمت میں اضافہ صرف سیاسی انتشار کی وجہ سے ہو،ایک مخصوص جماعت سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے میں مصروف ہے۔ قوم معیشت کی سمت درست کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
style=”display:none;”>