وزیراعظم محمد شہبا زشریف نے کہاہے کہ سیلا ب سےمتاثرہ آخری شخص کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔اخوت ،یگانگت اورمکمل یکسوئی سے سیلاب متاثرین کی مددکی جائے گی ۔خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے موقع پر ٹانک کے علاقے پائی میں سیلاب متاثرین سے ملاقات میں وزیراعظم نے انہیں یقین دلایاکہ حکومت ان کے نقصانات کا ازالہ کرے گی ۔وزیراعظم نے کیمپوں میں جاکرمتاثرین کی دادرسی کی اوران کو دی جانے والی سہولیات کےبارے میں دریافت کیا ۔وزیراعظم نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت ان کے ساتھ ہے۔
وزیراعظم کوبتایاگیاکہ تیز بارشوں اورسیلابی ریلوں کے باعث ٹانک ،اماخیل ،جندولہ بازار اوردیگرعلاقے متاثرہوئے ۔بھاری مشینری کے ذریعے پانی کی نکاسی کی گئی ۔سیلاب سے دو افرادجاں بحق ہوئے۔ دوسو سولہ گھر مکمل جبکہ 221 جزوی طورپر متاثرہوئے ۔دوسو چوالیس ایکڑ پرکھڑی فصلیں تباہ ہوئیں ۔علاقے میں میڈیکل کیمپ اور ویٹنری قائم کیاگیاہے کہ جبکہ پانی کی فراہمی بھی جاری ہے ۔وزیراعظم نے این ڈی ایم اے ،پی ڈی ایم اے ،صوبائی حکومت اوراور مقامی انتظامیہ کی طرف سے امدادی کاموں کو سراہا اورکہاکہ وفاقی حکومت پیزو سے ٹانک تک شاہراہ کی تعمیرکرےگی ،این ایچ اے سڑکوں کی بحالی کو یقینی بنائے گا ۔انہوں نےکہاکہ جاں بحق ہونے والے افرادکے ورثاکو وفاقی حکومت دس لاکھ روپے معاوضہ ادا کررہی ہے ۔صوبائی حکومت بھی وفاق کے برابر معاوضے کی ادائیگی کرے۔
style=”display:none;”>