کامن ویلتھ گیمز شریک پاکستانی ایتھلیٹ نیزہ باز ارشد ندیم اور شاٹ پٹ تھروؤر جمشید علی اپنے اپنے مقابلوں کے براہ راست فائنل کھیلیں گے۔
منتظمین کےمطابق کم انٹریز کی وجہ سے دونوں پلیئرز کوالیفائرز کے بجائے اب براہ راست فائنل کھیلیں گے۔جمشید علی کو شاٹ پٹ مقابلوں کے کوالیفائر کیلئے 3 اگست کو اور ارشد ندیم کو جویلین تھرو کے کوالیفائرز کیلئے 5 اگست کو میدان میں اترنا تھا لیکن جمشید اپنے ایونٹ کا فائنل 5 اگست کو اور ارشد ندیم 7 اگست کو کھیلیں گے۔
style=”display:none;”>