الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے خلاف ممنوعہ فنڈنگ کیس کا متفقہ فیصلہ سنا دیا۔ تحریک انصاف نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈز وصول کئے جن کو مخفی رکھا گیا، 13 بینک اکاونٹس بھی چھپائے گئے۔ چیف الیکشن کمشنر نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ یہ تین رکنی بنچ کا متفقہ فیصلہ ہے۔
عمران خان نے الیکشن کمیشن میں غلط ڈیکلیریشن جمع کرائی۔ سربراہ تحریک انصاف نے سال 2008 سے2013 تک غلط ڈیکلریشن دیئے۔ 13 بنک اکاونٹس چھپانا آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہے۔ الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہاکہ پی ٹی آئی نے امریکہ سے فنڈنگ لی۔ پی ٹی آئی کو ابراج گروپ سمیت غیر ملکی کمپنیوں سے فنڈنگ موصول ہوئی۔پاکستان تحریک انصاف نے عارف نقوی سے فنڈز لیے۔ فیصلہ کے مطا بق پی ٹی آئی نے 34غیر ملکیوں سے فنڈز لیے۔تحریک انصاف نے 8 اکاؤنٹس کا اعتراف کیا۔جبکہ 13 اکاؤنٹس پوشیدہ رکھے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
style=”display:none;”>