جی ایچ کیو را ولپنڈی میں میں چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے 95 و یں یوم تاسیس کی خصوصی تقریب ہو ئی۔ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔ تقر یب میں چینی سفیر،سفارتی عملے اور آرمی کےاعلیٰ افسران نے شر کت کی ۔
تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئےآر می چیف جنر ل قمر جا و ید با جو ہ نے چین کی پیپلزلبریشن آرمی کے 95و یں یوم تاسیس پرمبارکباد د ی ۔ا نھو ں نےدفاع،سلامتی،قومی تعمیرمیں پی ایل اےکےکردارکوسراہا ۔آ ر می چیف نے کہا کہ پاک چین تعلقات منفرداورخصوصی اہمیت کےحامل ہیں۔دونوں ممالک،فوج اورعوام میں منفردنوعیت کےگہرےتعلقات ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ پیپلزلبریشن آرمی اورپاک آرمی ایک دوسرےکےبھائی ہیں۔ہمارےتعلقات اجتماعی مفادات کےتحفظ میں کرداراداکرتےہیں۔
پا کستا ن میں چین کے سفیر نو نگ رو نگ نے تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ پاکستان اورچین آہنی بھائی اورسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔دو نو ں مما لک کے در میا ن د یر ینہ تعلقا ت ہیں۔
style=”display:none;”>