لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے کو 2 سال کی مرمت اور تزئین و آرائش کے بعد جمعہ کی رات 10 بجے پروازوں کے لیے کھول دیا گیا۔ اس رن وے پر بینکاک سے آنے والی تھائی ایئرویز کی ایک پرواز نے سب سے پہلے لینڈنگ کی۔
ذرائع کے مطابق لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا مرکزی رن وے ’36 آر’ طویل عرصہ تک کسی مرمت کے بغیر استعمال ہوتے رہنے کی وجہ سے خراب ہو گیا تھا اور اس پر بوئنگ 777 یا دیگر بھاری طیاروں کی لینڈنگ میں مشکلات پیدا ہونے لگیں تھیں۔ مجبورا” اسے اگست 2020 میں مرمت و تعمیر کے کام کے لئے ایک طویل عرصہ تک بند کر دینا پڑا ۔
لاہور ایئرپورٹ کے ذرائع کے مطابق اس رن وے کی مرمت کے کام کے لیے ڈیڑھ سال کا عرصہ دیا گیا تھا، لیکن مرمت اور تزئین و آرائش کے اس کام میں تاخیر ہوئی، اور یہ کام پورے 2 سال میں مکمل ہوا۔
style=”display:none;”>