کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان نے کہا ہے کہ شدید طوفانی ہواؤں اور بارش سے متاثرہ ٹُل ۔صحبت پورٹرانسمیشن لائن کے گرے ہوئے 4 ٹاورزکی مرمت و تنصیب اور بحالی کاکام مکمل کرلیاگیا ہے اورجمعرات کی صبح صحبت پورگرڈاسٹیشن کو بجلی کی فراہمی مکمل طورپر بحال کردی گئی ۔ ترجمان نے کہاکہ مسلسل بارش کے دوران کیسکوعملہ کے لئے مرمتی وتنصیبی کام مکمل کرناایک بڑاچلینج تھا تاہم صارفین کی مشکلات کو مدنظررکھتے ہوئے سخت موسمی حالات اوربارش کے باوجودکیسکوکے شعبہ گرڈسسٹم کنسٹرکشن (جی ایس سی) اورگرڈسسٹم آپریشن (جی ایس او) کے عملہ نے ہنگامی بنیادوںپر گرے ہوئے ٹاوروںکی تنصیب کاکام قلیل مدمت میں مکمل کرلیااور متاثرہ ٹاوروںکی جگہ نئے ٹاورزکی تنصیب کرکے بجلی بحالی کاکام پایہ تکمیل تک پہنچادیااوراب صحبت پورگرڈاسٹیشن سے منسلک تمام فیڈروںکو معمول کے مطابق بجلی کی فراہمی جاری ہے۔
style=”display:none;”>