عراق میں اہم سیاسی اور مذہبی رہنما مقتدی ٰصدر کے حامی پارلیمان کی عمارت میں داخل ہو گئے اور اس پر قبضہ کر لیا۔بغداد میں سینکڑوں مظاہرین گرین زون کی رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے پارلیمان کی عمارت کے اندر داخل ہو گئے۔ اس سے قریب ہی ملک کی بہت اہم سیاسی اور سفارتی عمارتیں واقع ہیں۔مظاہرین وزارت عظمی کے عہدے کے لیے محمد السودانی کی حالیہ نامزدگی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ملک کئی ماہ سے سیاسی تعطل کا شکار ہے، جس کا کوئی حل بھی نظر نہیں آ رہا۔
style=”display:none;”>