وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم ڈیفالٹ کے خطرے سے نکل آئے ہیں۔آئندہ ماہ سے ملک میں ڈالر کی ترسیلات بڑھ جائیں گی ۔ اسلام آباد میں سرکاری کمپنیوں میں اصلاحات پر وزارت خزانہ کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام پر دستخط کر دیئے ہیں ۔ہمیں آئی ایم ایف سے چار ارب ڈالر ملیں گے ۔صوبوں نے بھی آئی ایم ایف معاہدے پر عملدرآمد کے لئے یقین دہانی کروا دی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی کمپنیوں کے حصص دوست ممالک کو بیچنے کے لئے کام کیا جا رہا ہے ۔کمپنیوں کو فروخت نہیں کیا جا رہا بلکہ اس کا مقصد پاکستان کے لئے مالی وسائل حاصل کرنا ہے ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں کمی سے درآمدی بل میں کمی ہوئی ۔ہم مستقبل میں معاشی ترقی تیز اور مہنگائی کم کرنا چاہتے ہیں ۔فی الحال کوشش ہے کہ زیادہ ڈالر ملک میں آئیں اور باہر کم جائیں۔
style=”display:none;”>