وزیرمملکت خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا ہے کہ ہمیں محنت سے پاکستان کےمعاشی حالات بہتر بنانے ہیں۔ سرمایہ کاروں کے لئے مواقع پیدا کررہے ہیں ۔ملکی ترقی کے لئے تمام اداروں کومل کر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد میں سرکاری کمپنیوں میں اصلاحات پر وزارت خزانہ کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سرکاری کمپنیوں میں اصلاحات بہت اہم موضوع ہے ۔ 200 سے زائد سرکاری کمپنیوں مختلف شعبوں میں کام کر رہی ہیں ۔کچھ کمپنیاں کمپنیز ایکٹ کے تحت قائم ہیں کچھ پارلیمنٹ کے قانون کے تحت قائم ہیں۔ کچھ کمپنیاں نقصانات میں ہیں ۔وزیرمملکت خزانہ نے کہا کہ سرکاری کمپنیوں کے نقصانات ایک کھرب روپے سالانہ سے زائد ہیں ۔نقصان میں چلنے والی سرکاری کمپنیاں بھی مالی خسارے کا باعث ہیں۔سرکاری کمپنی عالمی معیار کے مطابق چلانا وقت کی ضرورت ہے ۔ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے کہا کہ حکومت وسائل پیدا کرنے پر بھر پور توجہ دے رہی ہے۔اخراجات میں کمی اور خسارے کم کرنے پر توجہ دے رہے ہیں۔حکومت نے سرکاری کمپنیوں کیلئے نیا قانون تیار کیا ہے ۔اس سیمینار سے سرکاری کمپنیوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے اچھی سفارشات ملنے کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت خزانہ سرکاری کمپنیوں کو کنٹرول کرنا نہیں چاہتی ،تاہم نئے قانون کے تحت سرکاری کمپنیوں کی کارکردگی پر نظر رکھنے کیلئے وزارت خزانہ میں مانیٹرنگ یونٹ قائم کیا جائے گا ۔وزارت خزانہ ان کمپنیوں کے انتظامی اور مالی معاملات قانون کے مطابق چلنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔
style=”display:none;”>