سری لنکا نے چین سے سیاحت، تجارت اور سرمایہ کاری میں مدد کی درخواست کی ہے۔ بیجنگ میں سری لنکا کے ایلچی نے اقتصادی بحران سے نکلنے کے لیے 4 ارب ڈالر کے ہنگامی پیکیج سے متعلق مذاکرات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین سے تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کی درخواست کی ہے تاکہ پائیدار معاشی ترقی میں مدد ملے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا چاہتا ہے کہ چین سری لنکا کی چائے، نیلم، مصالحے اور ملبوسات خریدنے کے لیے اپنی کمپنیوں پر زور دے اور چینی درآمدی قوانین کو مزید شفاف اور آسان بنانے کی ہدایت کرے۔
style=”display:none;”>