یوکرین کےبنیادی ڈھانچےکےوزیر نےکہا ہے کہ روسی حملوں کے باوجودکیف کو توقع ہےکہ اقوام متحدہ کی ثالثی میں بحیرہ اسود کی اوڈیسا بندرگاہ سےاناج کی پہلی ترسیل رواں ہفتے شروع ہو جائے گی۔
کیف میں ایک پریس کانفرنس کے دوران اولیکسینڈر کبرکوف کاکہنا تھا کہ معاہدے پر جلد کام شروع ہو جائے گا، جس کے لئے ان کی تیاری مکمل ہے۔
دوسری جانب روس کاکہنا ہےکہ اوڈیسابندرگاہ پر حملوں سےماسکو اور کیف کے درمیان ہونے والا معاہدہ اثر انداز نہیں ہونا چاہیئے۔ ترجمان دیمتری پیسکوف میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ روس کے حملوں میں فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا ۔ حملے کااناج کی برآمد کے معاہدے سے کوئی تعلق نہیں۔
واضح رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں عالمی منڈیوں میں گندم کی فی ٹن قیمت میں سو ڈالر کی کمی واقع ہو چکی ہے۔
style=”display:none;”>