پاکستان اور امریکا کے درمیان صحت سے متعلق مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ جس میں پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کر رہے ہیں۔مذاکرات سے ہیلتھ سیکٹر میں بہتری اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا۔دونوں اطراف سے معلومات ،طبی مہارت اور امراض پر قابو پانے کیلئے بہترین عملی اقدامات کے تبادلے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر صحت نے کہاکہ وبائی امراض اور صحت کے تحفظ کےچیلنج سے نمٹنے کیلئے پاک امریکہ اشتراک اہم ہے ۔ امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن اور ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کے درمیان تعاون اور مضبوطی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ یو ایس ایڈ نے پاکستان میں ویکسی نیشن کیلئے اضافی طور پر 20ملین ڈالر کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے۔پاکستان اور امریکہ حفاظتی ٹیکہ جات، غذایت، زچہ بچہ کی صحت، نوزائیدہ بچوں کی زندگیاں بچانے، سرحد پار صحت کے تحفظ میں بھی تعاون کریں گے۔امریکی سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول پاکستان میں بیماریوں کے ڈیٹا سینٹر کی مضبوطی کیلئے پاکستان قومی ادارہ صحت کی مدد کرے گا ۔ وفاقی وزیر عبدالقادر پٹیل نے کہاکہ امریکہ نے پاکستان کی کورونا وباء پر کامیابی سے قابو پانے کوششوں کو سراہتے ہوئے قریبی اشتراک جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ممالک کے دورمیان صحت کے بارے میں مذاکرات آئندہ پاکستان میں ہوں گے۔
style=”display:none;”>