وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ کل کا انتخاب سپریم کورٹ کے فیصلے کے عین مطابق تھا۔عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے مطابق ہونے والے الیکشن کو کس بنیاد پر چیلنج کیا جا رہا ہے؟ ۔ اپنے بیان میں وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہاکہ امید ہے اس معالے کو مزید الجھنے سے پہلے عدالت فل بینچ تشکیل دے گی۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے 25 صوبائی ارکان اسمبلی کو پارٹی لائین کے خلاف ووٹ دینے پر ڈی سیٹ کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن اور عدالت کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف شادیانے بجا رہی تھی۔ انہوں نے کہاکہ اب جب اسی فیصلے کے مطابق پی ایم ایل کیو کے 10 ارکان کا ووٹ مسترد کیا گیا ہے تو وہی تحریک انصاف احتجاج کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپریل میں بحیثیت پارٹی چیئرمین پنجاب کے ایم پی ایز کو پابند کر رہے تھے کہ وہ پرویز الہی کو ووٹ ڈالیں۔اب کہتے ہیں پارلیمانی پارٹی کا سربراہ جو فیصلہ کرتا ہے ارکان اس پر ووٹ دیتے ہیں۔ کیا وہ تب پارلیمانی لیڈر تھے
style=”display:none;”>