جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی حد میں رہنا چاہئے، دوبارہ اقتدار میں آنے کی ان کی خواہش پوری نہیں ہو گی۔
جے یو آئی اور پی ڈی ایم کے سربراہ نے حکومت سے کہا اسے چاہئے کہ وہ چیئرمین پی ٹی آئی، عمران خان کو جیل میں ڈالے۔
ان کا کہنا تھا کہ “شہباز شریف غیر ضروری شرافت دکھا رہے ہیں، انھیں رانا ثنا اللہ کو حرکت میں لانا چاہیے۔”
بنوں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ عمران خان اپنی حدود میں رہو، جمعیت علما ابھی زندہ ہیں، ‘ہم آپ کے لیے زمین اتنی گرم کردیں گے کہ یوتھیوں کے نرم تلوے اس پر نہیں رکھے جاسکیں گے،’
style=”display:none;”>