وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے جرمن وزیرخارجہ نے فون پر رابطہ کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس موقع پر وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے بہترین معاشی روابط ہیں، پاک جرمن تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان عوام کی زندگیوں اور روزگار کو تحفظ دینے کی بھی ضرورت ہے، اس حوالے سے بین الاقوامی برادری معاونت کرے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے جرمن وزیرخارجہ کو دورہ پاکستان کی دعوت دی، اور جی ایس پی پلس میں جرمنی کی حمایت کو سراہا۔
style=”display:none;”>