ملک بھرمیں کورونا کے 599 نئےکیس رپورٹ ہوئے ہیں۔وائرس کے باعث مزید3افراد جاں بحق ہوگئے۔این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹے کے دوران 21ہزار315افراد کے ٹیسٹ کئے گئے۔ کیسز مثبت آنے کی شرح 2.81فیصدریکارڈکی گئی۔
دنیابھرمیں گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا کے مزیدنولاکھ چوراسی ہزار ایک سو ستر سےزائد نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ عالمی سطح پر وباء سے ایک ہزار آٹھ سو انیس افراد جان کی بازی ہار گئے۔جرمنی میں سب سے زیادہ ایک لاکھ اکتالیس ہزار مریضوں میں کوویڈ۔19 کی تصدیق ہوئی۔ فرانس ایک لاکھ چونتیس ہزار اور اٹلی میں ایک لاکھ بیس ہزار چھ سو کیسز سامنے آئے۔ امریکا پچھہترہزار اور جاپان میں تہتر ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس پایا گیا۔
عالمی ادارہ صحت نے یورپی اقوام پر زور دیا ہے کہ وہ رواں سال کےآخر تک کووڈ۔19کے پھیلاؤ سے پیدا ہونے والے بحران سے بچنا چاہتے ہیں تو ویکسی نیشن مہم کوتیز ترکریں۔عالمی ادارہ صحت یورپ کے ریجنل ڈائریکٹر ہنس کلوگے ۔نے کہا کہ شہری ماسک کےاستعمال اور دیگر کورونا ضوابط کار پرسختی سے عمل کریں تاکہ وباء کو پھیلنے سے روکا جاسکے۔
style=”display:none;”>