یورپ میں شدید گرمی سے شہریوں کا جینا دوبھرہوگیاہے۔ برطانیہ میں درجہ حرارت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق پارہ ریکارڈ چالیس اعشاریہ دو تک پہنچ گیا جس میں مزید اضافہ ہورہاہے۔ اس سے پہلے بلند ترین درجہ حرارت اڑتیس اعشاریہ سات سینٹی گریڈ تھا۔ ماہرین درجہ حرارت میں مزید اضافے کاخدشہ ظاہر کررہے ہیں۔ شدید گرمی کے باعث برطانوی سپریم کورٹ نےآن لائن سماعتوں کا آغاز کردیا ہے۔ لندن کے مصروف ترین ’’لیوٹن ایئر پورٹ‘‘ کا رن وے بھی بند کردیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق رن وے جزوی طور پر پگھل چکا ہے۔برطانیہ میں دریاؤں، جھیلوں اورمختلف جگہوں پر نہاتے ہوئے پانچ سے زائد افراد ڈوب گئے۔ برطانوی میڈیا کے مطابق لندن کے علاقہ و یننگٹن میں لگنے والی آگ میں ” تشویش ناک اضافے” کے بعد لندن میں اس کو بڑا واقعہ قرار دیا گیا ہے ۔حکام نےنازک صورتحال کے باعث لوگوں کو گھروں میں رہنے کی تاکید کی ہے۔ درجنوں فائر انجن اور سیکڑوں فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔
style=”display:none;”>