بھارت میں گستاخانہ بیان دینے والی بے جے پی کی ترجمان نوپور شرما کے خلاف آواز اٹھانے والوں کو تو گرفتار کیا جا چکا ہے اور احتجاج کرنے والوں کے گھر گرائے جا چکے ہیں لیکن نوپور شرما کو مسلسل ڈھیل دی جا رہی ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ نے نوپور شرما کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے 9 مقدمات میں گرفتار کرنے سے روک دیا۔عدالت نے یہ حکم بھی دیا کہ اگلی سماعت تک نوپور شرما کے خلاف مزید کوئی اور ایف آئی آر درج نہ کی جائے اور نوپور شرما کے تحفظ اور آزادی کو یقینی بنایا جائے۔ گرفتاری کے ڈر سے بی جے پی کی ترجمان روپوش ہیں۔
style=”display:none;”>