وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ رواں ماہ 18 جولائی تک درآمدات دو ارب ساٹھ کروڑ رہیں۔ جو پچھلے سال سے 20 فیصد کم ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ جولائی کے اختتام تک یہ درآمدات ساڑھے پانچ ارب ڈالر رہیں گی۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ سٹیٹ بینک کے اقدامات کی بدولت گزشتہ سال کے مقابلے میں تیزی سے بڑھتی ہوئی درآمدات پر قابو پا لیا گیا ہے۔ درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے کوشش جاری رکھیں گے۔
style=”display:none;”>