بانوے برس کی بھارتی خاتون رینا ورما کی دلی خواہش آخر پوری ہو گئی۔ 75 برس بعد راولپنڈی میں اپنا آبائی گھر دیکھنے رینا پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن نے جذبہ خیر سگالی کے تحت خاتون کو تین ماہ کا ویزا جاری کیا۔ رینا 1947 میں تقسیم ہند کی وقت اپنے خاندان والوں کے ساتھ بھارت نقل مکانی کر گئی تھیں۔ لیکن بچپن کی خوبصورت باتیں اور آبائی شہر کی یادیں ان کے دل سے نہ نکل سکیں۔ بھارتی شہری رینا ورما اپنے خاندان کی واحد خاتون ہوں گی ،جو پچھتر سال بعد راولپنڈی میں اپنے آبائی گھر کا دورہ کر رہی ہیں۔ ورما کے والدین اور تمام بہن بھائی انتقال کر چکے ہیں۔ وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر نے رینا کو ویزا حاصل کرنے کے عمل میں مدد کی جس کے باعث ان کی خواہش پوری ہوئی۔
style=”display:none;”>