اقوام متحدہ کاکہنا ہےکہ سری لنکا میں 60 لاکھ سے زائد افراد کو خوراک کی کمی کا سامنا ہے۔
ورلڈ فوڈ پروگرام نے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہےکہ سری لنکاکی28 فیصد سے زیادہ آبادی غذائی عدم تحفظ اور قلت کا شکار ہے۔بحران جاری رہنے کی صورت میں صورتحال مزید خراب ہوسکتی ہے۔ ڈبلیو ایف پی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پینسٹھ ہزار افرادکوخوراک کی شدید قلت کا سامنا ہےجبکہ پچاس لاکھ تیس ہزار سے زائد افرادکو اپنی خوراک کم کرنی پڑرہی ہے۔سری لنکا میں غذائی افراط زر کی شرح میں 80 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے ۔پانچ میں سےدو گھرانوں کی آمدنی گزشتہ تین ماہ کے دوران نصف رہ گئی ہے۔ڈبلیو ایف پی کاکہنا ہےکہ ساڑھے تیس لاکھ افراد تک امداد فراہم کرنے کے لیے فوری طور پر چھ کروڑ تیس لاکھ ڈالر کی ضرورت ہے۔
style=”display:none;”>