ایران نے بحیرہ ہند میں اپنے پہلے بحری ڈرون ڈویژن کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان ایسے موقع پر کیا گیا ہے جب امریکی صدر جو بائیڈن مشرق وسطی کے دورے پر ہیں۔ ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اس ڈویژن کا ایک بحری جہاز پچاس ڈرونز لے جا سکے گا جبکہ اس میں آبدوزیں بھی شامل ہوں گی۔ تاہم یہ نہیں بتایا گیا ہے کہ اس ڈویژن میں کتنے جہاز، آبدوزیں یا ڈرونز ہوں گے۔ایران نے بغیر پائلٹ کے اڑنے والے طیارے مشرق وسطی میں اپنے اتحادیوں کو بھی فراہم کیے ہیں۔
style=”display:none;”>