یورپ کا جنوب مغربی خطہ ان دنوں شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں ہے جس سے گزشتہ پانچ روز کے دوران چار سو سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ فرانس، سپین،پرتگال اور اٹلی میں لاکھوں ایکٹر پر پھیلے جنگلات جل کر راکھ بن گئےہیں جبکہ دریاؤں کا پانی خشک ہو چکا ہے۔ ہیٹ ویو سےسپین میں اب تک 84 اور پرتگال میں 238 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی نقل مکانی جاری ہے۔ جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لئے ہیلی کاپٹرز اور جہازوں کا استعمال کیا جا رہاہے۔ پرتگال کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 47 ڈگری سنٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ جبکہ سپین میں ہیٹ ویو نے گزشتہ 40 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ صوبہ لیون کے جنگلات میں لگی آگ سے سینکڑوں مکانات بھی جل گئے ہیں۔
style=”display:none;”>