امریکہ میں پاکستانی سفیر مسعود خان سے امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی چیف اکانومسٹ ڈاکٹر ایملی بلانچرڈ نے پاکستان ہاؤس میں ملاقات کی ۔ اس موقع پر عالمی معاشی رجحانات، خوراک اور تیل کے حوالے سے پائے جانے والے عدم تحفظ کے حوالے سے گفتگو ہوئی ۔ چیف اکانومسٹ ڈاکٹر ایملی بلانچرڈ انٹرنیشنل اکنامک پالیسی کی ماہر ہیں۔ وہ تجارتی نظام اور تجارتی معاہدوں کے نتیجے میں غیرملکی سرمایہ کاری اور گلوبل ویلیو چینز کے کردار سمیت تعلیم ، پالیسی سازی اور ممالک میں داخلی اور خارجی سطح پر آمدن کی تقسیم کے حوالے سے وسیع علم و تجربہ کی حامل ہیں ۔ پاکستانی سفیر مسعود خان اور چیف اکانومسٹ ڈاکٹر ایملی کی ملاقات کے حوالے سے امریکی انڈر سیکرٹری جوز ڈبلیو فرنینڈز نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس ملاقات کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی ہے ،جس میں عالمی معاشی چلینجز اور پاک امریکہ معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ہے۔
style=”display:none;”>